Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 11 to 11 of 11

Thread: خالی ہاتھ (Khali hath)

  1. #1
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    6,236
    Mentioned
    718 Post(s)
    Tagged
    5714 Thread(s)
    Rep Power
    1939206

    Default خالی ہاتھ (Khali hath)

    وہ آئینے کے سامنے کھڑا ٹائی کی ناٹ درست کررہا تھا. تبھی وہ اپنی تیاری پہ آخری تنقیدی نظر ڈالنے اس کے ساتھ آکھڑی ہوئی.
    اچانک کوئی آواز آئی تھی "اپنے لیے کیا کرتے ہو"؟
    دونوں نے نظریں گھما کر دیکھا کون بولا ہے مگر آئینے میں نظر آنے والے نفوس کے سوا کوئی نا تھا.
    آواز پھر سے گونجی "اپنے لیے کیا کرتے ہو "
    دونوں Ù†Û’ Ø+یرانگی سے ایک دوسرے Ú©Ùˆ سوالیہ نظروں سے دیکھا.
    اب کی بار کوئی چیخ چیخ کر بول رہا تھا...
    تم اپنے لیے کیا کرتے ہو؟
    تم لباس پہنتے ہو تو لوگوں کو دکھانے کیلئے کہ دیکھو میں کیا چیز ہوں ؟
    چہرے Ú©Ùˆ Ø+سن Ú©Û’ نام پر میک اپ زدہ کرتے ہو لوگوں Ú©Ùˆ متاثر کرنے کیلئے دیکھو میں Ø+سین ہو میرا یقین کرو؟
    تم اپنی ظاہری تراش خراش سے لوگوں کو بتانا چاہتی ہو کہ میں بہت اچھی ہوں؟
    تم کسی Ú©ÛŒ مدد کرنا چاہتے ہو تو لوگوں Ú©Ùˆ دکھانے کیلئے کہ میری رØ+مدلی دیکھو؟
    تم لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے ہو دلائل اور معلومات کے انبار لگا دیتے ہو کہ لوگ تمہیں دانشور سمجھیں ان کے دلوں پہ تمہارے علم کی دھاک بیٹھ جائے اور کردار کے معاملے میں آنکھوں پر پٹی بند جائے؟
    تم بے دلی سے عبادت کرتے ہو کہ لوگ تمہیں Ø+اجی نمازی پرہیزگار سمجھیں؟
    تم فوج میں جانا چاہتے ہو کہ شہید ہو تو لوگوں میں تمہارے چرچے ہوں؟
    تم Ø+صول اقتدار Ú©ÛŒ کوشش کرتے ہو کہ خود Ú©Ùˆ لوگوں پر برتر ثابت کرسکو؟
    انہیں اپنا مطیع بناسکو ان کی مجبوریوں کو خرید سکو؟
    تم دعوتیں کرتے ہو کہ لوگ تمہاری تونگری سے تمہاری عزت کریں؟
    تم لمبے چوڑے جہیز اور بری کی نمائش کرتے ہو دکھاوے کیلئے؟
    تم غصے میں عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاطع تعلق ہوجانے والے اور خالی نصیØ+توں سے اپنا بڑا پن منوانا چاہتے ہو؟
    تم لوگوں سے جھوٹ بولتے ہو کہانیاں گھڑتے ہو شیخی بگاڑتے ہو لمبی ہانکتے ہو کہ لوگ تمہیں بہادر, دلیر, اعلی و ارفع وغیرہ کے القابات سے نوازیں؟
    تم اپنی نسب پہ فخر کرتے ہو کہ تم برتر اور باقی ہیچ ہیں؟
    تم ڈائننگ ٹیبل پر چھری کانٹے سے کھا کر زمین پہ بیٹھ کر ہاتھ سے کھانے والے Ú©Ùˆ Ø+قیر سمجھتے ہو؟
    تم اونچے ریستوران میں 2000 ہزار Ú©ÛŒ چائے Ù¾ÛŒ کر سڑک کنارے ریڑھی پہ Ú©Ú¾Ú‘Û’ 10 روپے کا نان لےکر کھانے والے Ú©Ùˆ Ø+قیر سمجھتے ہو؟
    تم لوگوں کے دکھوں اور ضرورت پہ تسلی کے کھوکھلے بولوں کا مرہم رکھنے والے؟
    تم....تم یہ سب دنیا کو دکھانے کیلئے کرتے ہو ..... جبکہ ہر بار آئینے کے سامنے کھڑے ہوتے ہو تو وہ چیخ چیخ کر کہتا ہے کہ تم____________
    تم منافق ہو....تمہارا کردار Ú©Ú†Ú¾ بھی نہیں تمہارے اعمال Ú©Ú¾ÙˆÚ©Ú¾Ù„Û’ ہیں, روØ+ برہنہ ہے, تمہارے ہاتھ خالی ہیں______
    "ریاکاری کی کھوکھلی بنیادوں پہ کھڑی تعصب کے شیشوں سے مزین اعمال کی عمارت دنیا کو تو عالی شان عمارت لگے گی مگر وقت کی آندھی تمہارا دیوالیہ کردے گی"
    اچھے اعمال کے باوجود خالی ہاتھ ہو گے کہ انہیں تمہارا ریا نگل چکا ہوگا. پوچھا جائے گا کردار کہاں ہے؟
    آئینہ چیخ رہا تھا....... "اپنے لیے کیا کرتے ہو"؟

    Ø+یا°409e2cc004fedbff6b4443c54e01305a - خالی ہاتھ  (Khali hath)

    نایاب نہیں کمیاب ہیں ہم


    ,,,وہی تو سب سے زیادہ ہے نُکتہ چِیں میرا
    ..!!!‏جو مُسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے


  2. #11
    Join Date
    Aug 2014
    Location
    Karachi
    Posts
    135
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    12 Thread(s)
    Rep Power
    11

    Default Re: خالی ہاتھ (Khali hath)

    بہت عمدہ انتخاب ہے سبØ+ان اللہ

Page 2 of 2 FirstFirst 12

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •